کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے دل برداشتہ ہوکر پاکستان چھوڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق سرفراز احمد نے مستقبل سے مایوس اور دلبرداشتہ ہوکر پاکستان چھوڑ دیا ہے اور وہ اپنی اہلیہ ، دونوں بچوں کے ساتھ برطانیہ کے دارالحکومت لندن منتقل ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سرفراز احمد مستقبل سے مایوس ہونے کے باجود قومی کرکٹ سے تعلق برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں اور وہ پی ایس ایل سیزن 9 کے میچز میں شرکت کیلیے پاکستان آئیں گے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کریں گے۔
سرفراز نے وکٹ کیپر اور بلے باز کی حیثیت سے پاکستان کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں اور اُن کی قیادت میں پاکستان نے دو عالمی مقابلوں کی ٹرافیاں بھی اٹھائیں۔
واضح رہے کہ سرفراز احمد کی قیادت میں قومی ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کی ٹرافی اٹھائی تھی جبکہ انڈر 19 میں بھی سرفراز کی قیادت میں ٹیم 2006 میں فاتح بنی تھی۔
0 Comments