پی ٹی آئی چہلم کے بعد اسلام آباد میں جلسہ کرسکتی ہے، ڈی سی اسلام آباد


 اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے جلسے کا این او سی معطل کرنے کے چیف کمشنر اسلام آباد کے نوٹیفکیشن کے خلاف پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی درخواست پر سماعت کی۔

شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے گزارش کی کہ ہمیں 27 جولائی کو جلسے کی اجازت دیدیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ فروری سے جلسے کا معاملہ چل رہا ہے اِس میں مسئلہ کیا ہے؟ ڈپٹی کمشنر نے اجازت دی، چیف کمشنر نے منسوخ کر دی، کیا کرنا چاہتے ہیں؟

قائم مقام ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ چیف کمشنر نے جلسے کا این او سی معطل کیا ہے منسوخ نہیں کیا، محرم کے چالیس کے بعد جلسے کی اجازت دی جا سکتی ہے، شہریوں نے شکایات جمع کرائیں کہ اُن کو نقل و حرکت میں مسئلہ ہوگا۔

Post a Comment

0 Comments